فری لانسنگ

       فری لانسنگ آن لائن Online Freelancing  پیسے کمانے کا ایک ایسا طریقہ جس سے آپ کافی حد تک پیسے کماسکتے ہیں۔ یعنی کہ آپ کو فری لانسنگ کرنی پڑے گی۔ اب آپ کے ذہن میں یہ سوال آرہا ہوگا کہ فری لانسنگ کیا چیز ہے اور اس سے پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں۔ تو میں آپ کو بتاتاہو کہ فری لانسنگ کا کیا مطلب ہے۔ فری لانسنگ کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کسی کو اپنی مہارت دکھا کر یا پھر اپنی مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی کا کام سرانجام کر دیتے اور وہ اس کے بدلے آپ کو پیسے دیتا ہے تو اس کو فری لانسنگ کہتے ہیں۔ فری لانسنگ سے پیسے کمانے کے لیے آپ کو کچھ ہنرSkills کی ضرورت ہوگی۔ جیساکہ اگر کو ئی ویب ڈویلپمنٹ  Web Development کرتا ہے یا ویب ڈائزائن کرتا ہے تو وہ بھی فری لانسنگ کرسکتا ہے۔ اگر کوئی سافٹ وئیر انجینئر Software Engineer  ہے وہ بھی فری لانسنگ کرسکتا ہے۔ اگر کوئی گرافکس  Graphics میں ماہر ہے وہ بھی فری لانسنگ کرسکتا ہے اور اگر کوئی ارٹیکل یا کوئی مضمون لکھنے میں مہارت رکھتا ہے تو وہ بھی فری لانسنگ کرسکتا ہے۔ ایسافرد جوکچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تووہ بھی فری لانسنگ کا کام کرسکتاہے۔ فری لانسنگ کاکام کرنے کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو روزانہ کی بنیادپر نئے سے نئے کام کرنے کو ملتے ہیں۔ مختلف کلائنٹس Clients مختلف کام لے کرآتے ہیں اوراپناکام کرواتے ہیں۔ اس آپ کا تجربہ بھی بڑھتارہتا ہے اورکام کرنے کی مہارت بھی۔ 

 فری لانسنگ کرنے کی کچھ اہم چیزوں کی ضرورت:


     1۔      سب سے پہلے آپ جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہے انگلش لینگوئج۔
     2۔      جو دوسری اور سب سے بڑی چیز ہے وہ ہے کلائنٹس سے کمیونیکیشن۔
     3۔       آپ جس فیلڈ پربھی کام کریں اس پر آپ کو مکمل عبور  Complete and Strong Skills ہوناچائیے۔ 
     4۔       آپ نے جوآخری چیزکاخیال رکھناہے وہ ہے ٹائم کی پابندی۔ 

Hits4pay
   
  اب آپ کے ذہین میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ آپ فری لانسنگ کاکام دینے والی ایسی کونسی سائٹس ہیں جس ہم فری لانسنگ کا کام کرسکیں۔ توفری لانسنگ کا کام دینے کی بہت ساری ویب سائٹ ہیں جس پر آپ کام کرکے آپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ کچھ ویب سائٹس نیچے درج ذیل ہیں۔

ایلانس (Elance)
              ایلانس ایک ایسی کمپنی کانام ہے جو آپ کوآن لائن کام کرنے کی سہولت میسر کرتی ہے اور آپ گھر میں بیٹھ کر اس سائٹ کی مدد سے آن لائن کام لے کر آپنے پیسے کماسکتے ہیں۔ اس سائٹ پر زیادہ تربزنس مین یعنی پروفیشنل لوگ ہوتے ہیں جو بڑی بڑی پرائس میں اپنا کام کرواتے ہیں۔ اس لیے یہ سائٹ آن لائن آرننگ کے حوالے سے پہلے نمبرپرہے۔ اس پر کام کرنے لیے انسان کا پروفیشنل ہونا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے کلائنٹس سے پروفیشنل اور لوجیکل طریقے سےبات کرسکے۔ جو بھی نیا یوزر آئے گا یعنی جوبھی نیافری لانسرآئے گا اپنا اکاؤنٹ بنانے کے بعد وہ جس فیلڈ میں بھی مہارت رکھتا ہے اس فیلڈ کو چنے گا اوراس کا امتحان پاس کرے گا جو ایلانس آن لائن لے گی۔ امتحان پاس کرنے کے بعد آپ کو کام ملناشروع ہوجائے گا۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔