ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ

ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ

                       ویسے تو انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کے بہت سارے طریقے ہیں ان میں سے ایک ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ بھی ہے۔ اس طریقے سے ہم انٹرنیٹ پر کافی پیسے کما سکتے ہیں اور اپنے زردمبادلہ پڑھا سکتے ہیں۔ دراصل یہ پروگرام آپ کو کمیشن دیتا ہے۔ یعنی کہ اگر آپ کسی بھی کمپنی کی کوئی کسی کو بیچتے ہو تو یہ آپ کو کمیشن دیتا ہے اور ساتھ ساتھ انعامات بھی۔ مثال کے طور پر اگر آپ نوکیا موبائل کی کمپنی سے ایک موبائل لیتے ہو اور آپ ان کو کہتے ہو کہ یہ موبائل میں آپ کو سیل کرکے دیتا ہوں تو نوکیا موبائل والے آپ کو کمیشن دیتے ہیں۔ اور بعض کمپنیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو کہتی ہیں کہ آپ ہماری پراڈکٹس سیل تو کردوگے لیکن ہم اس کا کمپیشن آپ کو نہیں دیں گے۔ لیکن انٹرنیٹ پر ایسا کچھ نہیں ہے۔ اگر انٹرنیٹ پر ہم کیسی بھی کمپنی کو جوائن کریں گے تو وہ کمپنی ہمیں کمیشن دے گی۔ اور اچھا خاصہ دے گی۔ اسی طرح ہم مہینے کے بیس ہزار سے تیس ہزار تک کماسکتے ہیں۔ (2000 یا 30000) یہ کو حد نہیں ہے اگر آپ لوگ زیادہ محنت کروں گے تو زیادہ کما سکتے ہو۔ آپ لاکھوں اور کروڑوں میں بھی کماسکتے ہو۔ یہ پی ٹی سی کی طرح آسان کام نہیں ہے اس میں تھوڑی بہت محنت درکار ہے۔ جب آپ کا ایک لیول بن جاتا ہے تو کلائنٹ آپ کے پاس بھاگ بھاگ کرآتے ہیں۔ اور آپ سے مال خریدتے ہیں۔

ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ کے لیے کن کن سکلز کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

1.   سب سے پہلے آپ کے پاس ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ کے بارے پتہ ہونا چاہیے کہ یہ پروگرام کیا ہے اور اس پر کیسے کام            کیا جاتا اور اس میں فوائد کیا ہیں اور نقصانات کیا ہیں۔
2۔   اس پروگرام پر کام کرنے کے لیے آپ کے پاس اچھی خاصی نالج ہونی چاہیے۔
3۔   اس پروگرام پر کام کرنے کے لیے آپ کی انگلش اچھی ہونی چاہیے۔ میں یہ سمجھتا ہو کہ جو آدمی انگلش کا ماسٹر ہے         وہ اس پروگرام پر بآسانی سے کام کرسکتا ہے کیونکہ اس پروگرام میں جب بھی آپ کیسی پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کریں           گے کسی بھی سوشل میڈیا اور کسی فورم پر تب آپ کو اس کے بارے میں کچھ نہ کچھ بتانا پڑے گا۔ 
4۔   اور پھر آپ کو ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں پرزیادہ وزٹرز آتے ہوں ۔ مثال کے طور پر  Facebook. Twitter

ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ لسٹ

List OF Affiliate Marketing

1۔  کلک بنک ڈاٹ کام مارکیٹنگ  (click Bank.com)

              ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ کی دنیا میں کلک بنک کا ایک بہت بڑا نام ہے۔ ہزاروں اور لاکھوں لوگ اس سائٹ سے آن لائن پیسے کما رہے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اگر آپ بھی کوشش کریں تو ہم بھی ان لوگوں کی طرح پیسے کما سکتے ہیں اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس سائٹ میں کام کرنے کا طریقہ بہت زیادہ آسان ہے۔ آپ کو اس میں یہ کرنا ہے کہ سب سے پہلے اس سائٹ میں اپنا اکاؤنٹ (Account)  بنانا پڑے گا۔ اس کے بعد آپ کو اکاؤنٹ کی ویری فیکیشن verification کرنی پڑتی ہے۔ اور پھر آپ مارکیٹ پلیس پر کلک کریں۔  Market Place پر کلک کرنے کے بعد آپ اپنی مرضی کی کیٹاگری Category  سلیکٹ کریں۔  اور اس کے بعد آپ اپنی مرضی کی ایک پراڈکٹ کو سلیکٹ کریں اور اس کا کوڈ کاپی کرلیں۔ اب آپ اس کوڈکو اپنی ویب سائٹ یا بلاگ پر بھی پیسٹ کرسکتی ہیں یا کسی سوشل میڈیا کی سائٹ پر بھی پیسٹ کر سکتی ہیں۔ اگر کوئی فرد اس کوڈ پر کلک کرے گا اور اگر وہ اس پراڈکٹ کو خرید لیتا ہے تو اس کا کمیشن آپ کے اکاؤنٹ میں آجائے گا۔ کلک بنک آپ کو تقریباُ 50٪ سے 75٪ کمیشن دیتا ہے۔

2. ایمیزون ڈاٹ کام مارکیٹنگ  (amazon.com)

                    ایمیزون ایک ایسی سائٹ ہے جس سے آپ کوئی بھی چیز خرید بھی سکتے ہیں اور بیچ بھی سکتے اور اس سائٹ سے پیسے بھی کماسکتے ہیں۔ ہزاروں لوگ ایمیزون سے کافی حد تک پیسے کمارہے ہیں۔ اگر ہم بھی اس پر کوشش کریں تو کافی کچھ کماسکتے ہیں۔ ایمیزون پر کام کرنا اتنا مشکل بھی نہیں اور نہ ہی اتنا آسان ہے۔ ایمیزون کی پالیسی کو اور اس کے قوانین کو مدنظر رکھ پر آپ بہت کچھ کماسکتے ہیں۔ ایمیزون ای کامرس (E-Commerce)کی دنیا کی سب سے بڑی سائٹ ہے جو آپ کو بہت ساری سہولیات دے رہی ہے۔

3. ہوسٹ گیٹر ڈاٹ کام  (hostgator.com)

                  ہوسٹ گیٹرhost-gator ایک ہوسٹنگ بیس سائٹ ہے۔ جس سے آپ اپنی سائٹ کے لیے ہوسٹنگ خریدتے ہیں۔ اورپھر سائٹ کو سرور پر اپ لوڈ کردیتے ہیں۔ ہوسٹ گیٹر ہوسٹنگ کے ساتھ ساتھ آپ کو پیسے کمانے کا بھی موقع دیتا ہے آپ ہوسٹ گیٹر کے ایفیلی ایٹ پروگرام سے پیسے کماسکتے ہیں۔ اگر آپ ہوسٹنگ نہیں خریدنا چاہتے تو پھر بھی آپ ہوسٹ گیٹر سے پیسے کماسکتے ہیں۔ اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔
1۔   سب سے پہلے آپ ہوسٹ گیٹر کے نام پر کلک کریں۔ جو اوپر سرخ کلر میں لکھا ہے۔
2۔   اس کے بعد آپ سائن اپ کے آپشن(Sign up) پر کلک کریں۔
3۔   کلک کرنے بعد آپ کے سامنے ایک فارم آئے گا اس کو پر کریں۔
4۔   فارم پر کرنے کے بعد آپ کے پاس ایک ای میل (E-mail) آئی گی۔ پھر آپ نے اپنے ای میل اڈریس پر جاکر اس                 کنفرمیشن میل پر کلک کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ کا اکاؤنٹ کنفرم ہوجائے گا۔
5۔   کنفرمیشن کرنے کے بعد آپ سائن ان پر کلک کریں اور اپنا اکاؤنٹ کھولیں۔
6۔   اکاؤنٹ کھولنے کے بعد ایفیلی ایٹ پروگرام (Affiliate Program) پر کلک کریں۔
7۔   اس کے بعد آپ کو ایک لنک دیا جائےگا۔ اس لنک کو آپ اپنی سائٹ پر بھی لگا سکتے ہیں یا کسی سوشل میڈیا سائٹ پر بھی شئیر کرسکتے ہیں۔ جب بھی کوئی پرسن آپ کے لنک پر کلک کرے گا اور اس کے ساتھ ہی اپنا اکائنٹ بنائے گا یا اپنی سائٹ کی ہوسٹنگ خریدے گا تو آپ کو اس کا کمیشن مل جائے گا۔

Hostgator
4. بلیوہوسٹ ڈاٹ کام  (bluehost.com) 
            بلیو ہوسٹ ڈاٹ کام بھی ایک ہوسٹنگ سائٹ ہے۔ جو آپ کو ویب سائٹ کی ہوسٹنگ اور ڈومین نام کی سہولت مہیا کرتی ہے اس سائٹ سے آپ ہوسٹنگ اور ڈومین نام خرید سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہی اس سائٹ سے ایفیلی ایٹ مارکیتنگ کے ذریعے پیسے کماسکتے ہیں۔ اس پر کام کرنے کا طریقہ کار بھی وہی ہے جو اوپر ہوسٹ گیٹرڈاٹ کام میں دیا گیا ہے۔ آپ اسی طریقہ کے مطابق کام کرسکتے ہیں۔

bluehost
نوٹ:اور بھی کافی سائٹس ہیں جو یوزر کو ایفیلی ایٹ مارکیٹنگ کی سہولت مہیا کرتی ہیں۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔